صنعاء،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چار مشتیہ جہادی مارے گئے ہیں۔ یمنی سکیورٹی ذرائع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اُس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
یہ حملہ البدایا صوبے کے مقام صوماء میں کیا گیا۔ دو روز قبل جمعہ انیس جنوری کو البدایا صوبے کے ایک اور مقام پر کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک عسکری انسٹرکٹر مارا گیا تھا۔ امریکا یمن میں متحرک القاعدہ کی ذیلی شاخ AQAPکو بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔